the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی21 جنوری(یو این آئی) امیزون کو جھٹکا دیتے ہوئے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے فیوچر گروپ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ ریلائنس کو اپنے اثاثے فروخت کرسکتا ہے۔ 24,713 کروڑ روپے کے اس سودے پر سیبی کی مہر سے ریلائنس۔ فیوچر کو بڑی راحت ملی ہے امریکی ای کامرس کمپنی امیزون مسلسل ریلائنس۔ فیوچر سودے کی مخالفت کررہی ہے۔
سودے کی مخالفت میں امیزون نے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی)، سٹاک ایکسچینجوں اور دیگر ریگولیٹری ایجنسیوں کو کئی خطوط تحریر کئے تھے۔ خطوط میں امیزون نے سودے کو اجازت نہ دینے کی اپیل کی تھی۔ امیزون کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے چندشرائط کے ساتھ اس سودے کو مشروط منظوری دے دی ہے۔
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) سودے کو پہلے ہی منظور ی دے چکا ہے۔ اب سیبی کی منظوری کے بعد این سی ایل ٹی کی منظوری ملنا باقی ہے۔ سیبی نے سودے کی پوری معلومات فیوچر کے شیئر ہولڈرز کے ساتھ شیئر کرنے کا حکم بھی جاری کیاہے۔
فیوچر۔ ریلائنس گروپ کے اس سودے پر سیبی کی اجازت عدالت میں زیر التوا معاملوں کے نتائج پر منحصر کرے گی۔ فیوچر کمپنی بورڈ نے ریلائنس رٹیل کو جائیداد فروخت کے لئے 24,713 کروڑ روپے کے سودے کی تجویز کو منظوری دی تھی، جسے 21 دسمبر کے فیصلے میں دلی ہائی کورٹ نے جائز قرار دیات تھا۔ عدالت نے فیوچر



رٹیل اور ریلائنس رٹیل کے سودے کو پہلی نظر میں قانونی طور سے صحیح مانا تھا۔
امیزون نے2019 میں فیوچر کوپنس کی 49فی صد حصہ داری 2,000 کروڑ روپے میں حاصل کی تھی۔اس معاہدہ میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ کسی دوسری کمپنی کے ساتھ ڈیل کرنے سے پہلے فیوچر کوپہلے امیزون کو بتانا پڑے گا۔ امیزون کے منع کرنے پر فیوچر کسی اور کو ہولڈنگ نہیں بیچ سکے گی۔ ایمزون نے فیوچر کے ساتھ ہوئی اس ڈیل میں کل تین قرار کئے تھے۔ اس پر دلی ہائی کورٹ نے ایف ڈی آئی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ”لگتاہے کہ ان سمجھوتوں کا استعمال فیوچر رٹیل پر کنٹرول کیلئے کیا گیا اور وہ بھی بغیر کسی منظوری کے، یہ فیما۔ ایف ڈی آئی قوانین کی صرح خلاف ورزی ہے۔“
امیزون نے فیوچر۔ ریلائنس ڈیل کے خلاف سنگاپور انٹر نیشنل آربیٹیشن سینٹر میں پٹیشن دائر کی تھی۔ آربیٹیشن سینٹر نے گذشتہ سال 25 اکتوبر کو فیوچر۔ ریلائنس ڈیل پر روک لگا دی تھی، لیکن فیوچر کا کہنا ہے کہ آربیٹیشن سینٹر کا فیصلہ اس پر لاگو نہیں ہوتا۔
ریلائنس انڈسٹریز کی سبسیڈائری کمپنی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ(RRVL) نے اس سال اگست میں فیوچر گروپ کے رٹیل اینڈ ہول سیل بزنس اورلاجیسٹکس اینڈ ویئر ہاوسنگ بزنس کے ایکویژین کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد فیوچر گروپ کے 420 شہروں میں پھیلے ہوئے 1,800 سے زیادہ اسٹورز تک ریلائنس کی پہنچ بن جاتی۔ یہ ڈیل 24713 کروڑ میں فائنل ہوئی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.