the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29 اپریل(یو این آئی) ریلائنس فاونڈیشن جرات کے جام نگر میں 1,000 بستروں والا کووڈ کیئر سینٹر بنائے گا سبھی بستروں پر آکسیجن دستیاب ہوگی مریضوں کو تمام طبی خدمات مفت میں فراہم کی جائیں گی اور سہولیات کو قائم کرنے اور چلانے کے تمام اخراجات ریلائنس برداشت کرے گا ایک ہفتہ کے اندر جام نگر کے سرکاری ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل میں 400 بیڈ کا کووڈ کیئر سینٹر شروع ہوجائے گا اس کے بعد اگلے دو ہفتہ میں جام نگر میں ہی ایک دیگر جگہ پر600 بیڈ کا کووڈ کیئر سینٹر چالو کیا جائے گا۔
ریلائنس فاونڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا ایم انبانی نے کہا” ہندوستان کووڈ کی دوسری لہر سے لڑ رہا ہے اور ہم ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے اپنے عہد کے پابند ہیں۔ اس کے علاوہ صحتی خدماتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
سبھی ضروری سٹاف، طبی امداد، میڈیکل ساز و سامان، دیگر ڈسپوزیبل آئیٹمز کو ریلائنس کے ذریعہ



دستیاب کرایا جائے گا۔ ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کی تعیناتی ریاستی حکومت کی طرف سے کی جائے گی۔ جام نگر ایک بڑا شہر ہے اس لئے آس پاس کے اضلاع سے مریض بھی یہاں پہنچ رہے ہیں۔ کووڈ کیئر سینٹر بننے سے جام نگر کے علاوہ کھمبالیا، دوارکا، پوربندر اور سوراشٹر سمیت دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی راحت ملے گی۔
ریلائنس فاونڈیشن گجرات کے جام نگر میں کووڈ مریضوں کیلئے آکسیجن کی دستیابی والے 1000 بستروں والا اسپتال قائم کرے گا۔400 بیڈ کا پہلا سینٹر ایک ہفتہ کے اندر تیار ہوجائے گا اور دوسرے ہفتے میں دیگر 600 بیڈ والا سینٹر کام کرنے لگے گا۔ یہ اسپتال مفت میں بہترین علاج کرے گا۔ مہاماری کی شروعات سے ہی ریلائنس فاونڈیشن سبھی بھارتیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہے۔ بیش قیمت زندگیاں بچانے کیلئے ہماری انتھک کوشش جاری رہیں گی۔ ساتھ مل کر ہم کورونا کو ہرا سکتے ہیں اور ہم اس لڑائی کو جیتیں گے۔“

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.