the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 28/ ستمبر(یو این آئی) ”ریلائنس فاونڈیشن ہندوستان میں جنسی ڈیجیٹل فاصلہ کو پاٹنے کی سمت میں یو ایس ایڈ کے ساتھ شراکت داری میں بھی کام کررہا ہے ٹیکنالوجی نابرابری کو دور کرنے اور ختم کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے میں تبدیلی کے اس سفر پر ہمارے وومین کنیکٹ چیلنج انڈیا کے دس فاتحین کو مبارکباد دیتی ہوں اور اپنے ساتھ آنے پر ان کا استقبال کرتی ہوں“ان خیالات کا اظہارریلائنس فاؤنڈیشن کی فاؤنڈر چیئرپرسن نیتا امبانی نے ریلائنس فاونڈیشن اور یو ایس ایجنسی فار انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ (یو ایس ایڈ) کے ذریعہ کی شروع کردہ وومین کنیکٹ چیلنج انڈیا کیلئے پورے ہندوستان سے دس منتخب تنظیموں کو گرانٹ حاصل کرنے کے حوالے سے کیا۔
انہوں نے منتخب تنظیموں کے ناموں کے اعلان کے موقع پرمزید کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کو خودمختار اور مضبوط بنانا ہمارا مشن رہا ہے۔ جب ہم نے جیو لانچ کیاتو ایک ڈیجیٹل ریوولیوشن کا تصور کیا تھا جو سبھی کیلئے یکساں مواقع فراہم کرے۔ جیو کے ذریعہ، ہم اپنے ملک کے ہر حصے میں موجود لوگوں کو سب سے سستی کنیکٹویٹی فراہم کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ ریلائنس فاونڈیشن اور یو ایس ایجنسی فار انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ (یو ایس ایڈ) کے ذریعہ کی شروع کی گئی وومین کنیکٹ چیلنج انڈیا کیلئے ہندوستان بھر میں دس تنظیموں کو گرانٹ حاصل کرنے والوں کے طور پر منتخب کیاگیا ہے۔ اس پہل کے ذریعہ جنسی ڈیجیٹل فاصلہ کو دور کرنے میں مدد کرنے کیلئے 11 کروڑ روپے(1.5ملین امریکی ڈالر سے زیادہ) کی سرمایہ کاری



کی گئی ہے اور اس میں سے،ریلائنس فاونڈیشن نے مختلف مسائل کے تخلیقی حل(انووٹیو سالیوشن) حاصل کرنے بارے منصوبوں کیلئے گرانٹ میں 8.5 کروڑ روپے(1.1ملین امریکی ڈالر سے زیادہ) کی حمایت کی ہے۔ اس کوشش کے تحت 18 پردیشوں میں 3لاکھ (300,000) سے زیادہ خواتین و لڑکیاں جینڈر ڈیجیٹل ڈیوائڈ کو دور کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ خواتین کے مالی مضبوطی کرن کو بڑھانے کی پہل سے مستفیض ہونگی۔
اس کوشش کے تحت گرانٹ حاصل کرنے والی تنظیموں میں انودیپ فاونڈیشن، بیئر فُٹ کالج انٹرنیشنل، سینٹر فار یوتھ اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ، فرینڈز آف وومین ورلڈ بنکنگ، نندی فاونڈیشن، ڈیولیپمنٹ ایکشن کیلئے پروفیشنل اسسٹنٹ، سوسائٹی فار ڈیولیپمنٹ ألٹر نیٹیو، سولیڈریڈاڈ ریجنل ایکسپرٹائز سینٹر، ٹی این ایس انڈیا فاونڈیشن اور زیڈ ایم کیو ڈیولیپمنٹ شامل ہیں۔ سالیوشن مہلا کسانوں، صنعتکاروں، خود مددگار گروپ کے ممبروں کو جنسی ڈیجیٹل فاصلہ کو ختم کرنے کیلئے سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کی جارہی کوششوں کو خطاب کرتے ہیں۔
وومین کنیکٹ چیلنج انڈیا کو اگست 2020 میں لانچ کیا گیا تھا 180 سے زیادہ درخواستوں کے پول سے 10تنظیموں کو 12 سے15 مہینوں کی مدت کیلئے 75لاکھ سے 1کروڑ روپے کے بیچ گرانٹ کے ساتھ چنا گیا تھا۔ جنوری 2021 میں یو ایس ایڈ اور ریلائنس فاونڈیشن نے مشترکہ طور سے سالور سمپوزیم کی میزبانی کی، جس میں بھارت میں جینڈر ڈیجیٹل ڈیوائڈ پر غور و خوض کرتے ہوئے صلاحیت کی تعمیر کیلئے سیمی فائنلسٹ اور باہری ماہرین کو ایک ساتھ لایا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.