ممبئی 7 اگست (یو این آئی ) ملک کے معروف صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے مالی سال 2024-25 کے دوران مختلف ٹیکسوں ، لیویز ، اسپیکٹرم چار جز اور دیگر اشیاء کے تحت سرکاری خزانے میں 2,10,269 کروڑ روپے کا حصہ دیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے 1,86,440 کروڑ روپے سے 12.8 فیصد
زیادہ ہے یہ پہلا موقع ہے جب قومی خزانے میں ریلائنس کا حصہ 2 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے اس کے ساتھ ہی مالی سال نے 2020 سے مالی سال 2025 تک یعنی پچھلے چھ برس میں ریلائنس نے 10 لاکھ کروڑ سے زیادہ جمع کیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ریلائنس وہ کمپنی ہے جو ملک کے خزانے میں سب سے زیادہ حصہ ادا کرتی ہے۔