: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: نان ویجیٹیرین کھانے کے شوقین اب اپنی جیب پربوجھ پڑنے کی فکر کئے بغیر اپنے پسندیدہ پکوان کا مزہ لے رہے ہیں۔ کارتیکا ماسم کی وجہ سے گوشت اور سمندری غذا کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کارتیکا ماسم کو مبارک سمجھا جاتا ہے۔ ایک پرانی روایت کو جاری رکھتے ہوئے، بہت سے ہندوسماج کے لوگ کارتیکاماسن میں ایک مہینے تک خصوصی پوجاپاٹ میں مشغول رہتے ہیں۔ وہ اس مہینے میں کسی بھی نان ویجیٹیرین ڈش کو کھانے سے گریز کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بازاروں میں چکن، مچھلی، مٹن اور جھینگے کی مانگ میں کمی آئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ
چکن کی قیمت 280 سے کم ہو کر 160 روپئےفی کلو ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ زندہ کٹلا مچھلی کی قیمت 210 فی کلو سے کم ہو کر 130روپئے سے بھی کم ہو گئی ہے۔ جبکہ چکن،مٹن اور فش مارکیٹس میں گاہکوں کی کمی کی وجہ سے ویرانی دیکھی جارہی۔ جس کی وجہ پولٹری فارموں کے مالکان خاص طورپرچکن کے چھوٹے دوکانداروں میں کافی بےچینی پائی جارہی ہے۔ کارتیکاماسم کے پیش نظر بعض شہروں میں کھانے کے شوقین افراد کو راغب کرنے کیلئے ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس پرچکن،مٹن اورفش فوڈ آئٹم پر خصوصی رعایت دی جارہی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ چکن اورفش کے دام معمول پرآنے کیلئے تاجروں کو کارتیکاماسم ختم ہونے کاانتظارکرناہوگا۔