: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد میں کھانے پینے کی اشیاء کی آن لائن خریداری کے رجحان میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ماہ رمضان کے دوران نہ صرف حلیم بلکہ آن لائن سحری کا بھی رات گئے آرڈر کیا جا رہا ہے۔
شہروں میں افطار اور سحری کے اوقات میں آن لائن کھانے پینے کی اشیا میں ریکارڈ اضافے نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کے مالکان کے ساتھ ساتھ آن لائن ڈلیوری پلیٹ فارمز کے ذمہ
داروں کو بھی حیران کر دیا ہے کیونکہ بازاروں کی ہنگامہ خیزی سے ہٹ کر گھر بیٹھے اپنی پسند کی اشیاء حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں حلیم کی فروخت میں آن لائن آرڈرز میں بے پناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور صرف سوئگی کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق آن لائن آرڈرز میں 550 گنا اضافہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا اور گزشتہ سال بھی حلیم کی فروخت سے کھانے پینے کی اشیاء منگوانے کا رجحان تھا۔