: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 04 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی برآمدات پر امریکہ میں محصولات میں اضافے اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صور تحال کے دوران زیادہ تر مارکیٹ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی مالیاتی پالیسی کمیٹی
(ایم پی سی ) اس ہفتے معتدل پالیسی کارجحان برقرار رکھتے ہوئے فوری قرض کے لیے اپنی شرح سود (ریو) موجودہ سطح پر برقرار رکھ سکتی ہے۔ تاہم، کچھ تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ مذکورہ کمیٹی پالیسی شرح میں 0.25 فیصد کی غیر متوقع، کمی بھی کر سکتی ہے۔