: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/24نومبر(ایجنسی) کوئی بھی بینک 500 یا 2000 روپے کے ان نوٹوں کو لینے سے انکار نہیں کر سکتا ہے، جن پر کچھ لکھا ہوا ہو۔ حالانکہ وہ شخص ایسے نوٹوں کو بدلوا نہیں سکتا ہے، یہ نوٹ محض جمع کرنے والےکے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کئے جا سکتے ہیں۔آر بی آئی کے افسران نے یہ معلومات دی۔
بین الاقوامی تجارتی میلے میں ریزرو بینک آف انڈیا اقتصادی خواندگی کے تحت میلہ میں آنے والے لوگوں کو بیدار کر رہا ہے۔ یہاں نئے
نوٹوں کے خصوصیت سمیت لوگوں کو ان کے حقوق کے متعلق بھی بتایا جا رہا ہے۔ اورساتھ ہی ساتھ، انہیں ڈیجیٹل ذرایع میں شامل ہونے کے لئے حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔
پرگتی میدان کے ہال نمبر 18 میں منعقد آر بی آئی کے اسٹال میں، لوگ اپنے سوالات لے کر پہنچ رہے ہیں۔ کوئی یہاں 500 اور 2000 روپے کے ایسے نوٹوں کی قانونی حیثیت جاننا چاہ رہا ہے۔ جن پر کچھ لکھا ہوا ہے، تو کوئی بینک کے خلاف شکایت کرنے کے طریقے کے بارے میں معلومات مانگ رہا ہے۔ کسی کو 10 روپے کے سکوں کے بارے میں معلومات چاہیے۔.