ممبئی، 23 مئی (یو این آئی ) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سنٹرل بورڈ نے آج اکاؤنٹنگ سال 2024-25 کے لیے مرکزی حکومت کو 2,68,590.07 کروڑ روپے کی اضافی رقم منتقل کرنے کی منظوری دی۔
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا 616 واں اجلاس جمعہ کو یہاں مرکزی بینک
کے گورنر سنجے ملہوترا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملکی اور عالمی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ممکنہ خطرات پر بھی غور کیا گیا۔ ایک اہم فیصلے میں بورڈ نے مرکزی حکومت کو اکاؤنٹنگ سال 25-2024 کے لیے 2,68,590.07 کروڑ روپے کی اضافی رقم منتقل کرنے کی منظوری دی۔