ممبئی ، 16 مئی (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) نے ضوابط کی عدم پابندی کے لیے ڈیوش بینک اے جی ، انڈیا پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
آر بی آئی نے جمعہ کے روز کہا کہ بینک
نے مرکزی ڈیٹا بیس میں بڑے قرض لینے والوں کی تفصیلات بر وقت جمع نہیں کیں ، جو کہ قواعد کے مطابق مطلوبہ ہے۔
یہ لاپر واہی بینک کی مالیاتی نگرانی کے دوران سامنے آئی جو کہ 31 مارچ 2024 تک کی پوزیشن پر مبنی تھی۔