ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے عالمی غیر یقینی صورتحال اور مستقبل میں مہنگائی بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر بدھ کو ریپو شرح میں 0.25 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پالیسی کا رخ بھی سخت کر دیا گیا ہے، جس سے مستقبل میں شرح میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ریزرو بینک کی
مالیاتی پالیسی کمیٹی کی آج ختم ہونے والی 3 روزہ میٹنگ کے بعد آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے بتایا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر ریپو شرح 5.25 فیصد سے بڑھا کر 5.50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریپو شرح وہ شرح ہے جس پر مرکزی بینک تجارتی بینکوں کو قلیل مدتی سرمایہ فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مستقل جمع سہولت کی شرح 5.25 فیصد اور حاشیائی مستقل سہولت کی شرح 5.75 فیصد کر دی گئی ہے۔ دونوں شرحوں میں 0.25 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.