the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22جون (یو این آئی) حکومت نے صارفین کے مفادات کی حفاظت اور بازار میں آزاد اور غیرجانبدارانہ مقابلے کی حوصلہ افزائی کے لئے صارف تحفظ (ای کامرس) رولز 2020میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔
مجوزہ ترامیم کا مقصد ای کامرس پلیٹ فارم میں شفافیت لانا اور ریگولیٹری نظام کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ صارفین تحفظ (ای کامرس) قانون۔2020میں ترمیم کے لئے پندرہ دنوں کے اندر (چھ جولائی، 2021) مشورے مانگے گئے ہیں۔
صارفین امور محکمہ کے مطابق ای کامرس میں نامناسب تجارتی طریقوں کو روکنے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے 23جولائی سے صارفین تحفظ فیڈریشن سے ای کامر اکوسسٹم میں موجود فریب دہی اور نامناسب تجارتی طریقوں کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی



ہیں۔
اس طرح کی افسوسناک واقعات میں اضافے نے بازار میں صارفین اور کاروباری جذبات کو منفی طورپر متاثر کیا ہے، جس سے کئی لوگوں کو کافی پریشان اور مشکلات درپیش آئی ہیں۔ ایسا دیکھا گیا کہ ای کامرس میں ریگولیٹر ی نگرانی کی واضح طورپر کمی تھی جس کے لئے فوری طورپر کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ای کامرس پلیٹ فارم کی تیزی سے ترقی سے مارکٹ پلیس ای کامرس اداروں نے نامناب تجارتی طریقے شروع کردیئے ہیں جس میں کچھ فروخت کنندگان کو فروغ دینے کے لئے نتائج میں جوڑ توڑ،کچھ فروخت کنند گان کو ترجیح، بالواسطہ طورپر فروخت کنندگان کو ان کے پلیٹ فارم میں چلانا، صارفین کی آزاد پسند کو متاثر کرنا، ایکسپائری کے قریب مال فروخت کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.