the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کون سی سیاسی جماعت حضورآباد ضمنی الیکشن جیتے گی؟

ٹی آر ایس
کانگریس
بی جے پی
ممبئی ، 28 ستمبر (یو این آئی) عالمی منڈی میں ملے جلے رجحان کے درمیان اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی سے گراوٹ آئی جس نے ریئلٹی ، ٹیلی کام ، ٹیک اور آئی ٹی سمیت تقریبا تمام گروپوں کی منافع وصولی کے 60 ہزار پوائنٹس کی بلند چوٹی سے دھکا دینے سے شیئر بازار آج دھڑام سے گرگیا بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 410.28 پوائنٹس لڑھک کر دو دن بعد ساٹھ ہزار پوائنٹ کے نیچے 59667.60 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح 18 ہزار ہونے کو بے تاب نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 106.50 پوائنٹس کی کمی سے 17748.60 پوائنٹس پر آگیا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں پر بھی منافع وصولی کا دباؤ تھا۔ اس دوران بی ایس ای مڈکیپ 180.10 پوائنٹس گر کر 25،015.73 پوائنٹس اور اسمال کیپ 173.21 پوائنٹس گر کر 27،814.98 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3425 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1502 منافع پر تھے جبکہ 1755 گھاٹے پر تھے۔ تاہم 168 کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے۔ اسی طرح 32 کمپنیاں این ایس ای میں گر گئیں جبکہ 18 میں اضافہ ہوا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.