: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) حکومت نے پھلوں اور سبزیوں کوضائع ہونے سے بچانے ، برآمدات میں اضافے، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کی منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے کے پیش نظر فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے لئے پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیم(پی ایل آئی) کومنظوری دے دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت بدھ کے روز منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں اس اسکیم کے لئے 10900 کروڑ روپے کی
سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر خوراک و رسد پیوش گوئل نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے عالمی معیار کی خورد و نوش کی مصنوعات تیار کی جاسکیں گی اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیار کھانے کی بہت طلب ہے۔ اس کے ساتھ نامیاتی غذا اور دودھ سے تیار ہونے والی مصنوعات کی بھی بہت زیادہ مانگ ہے۔