the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 22 جون (یواین آئی)قومی دارالحکومت میں پیر کو مسلسل 16 ویں دن پٹرول کی قیمتیں تقریباً 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر بڑھ گئیں جبکہ ڈیزل کی قیمت ایک نئے ریکارڈ کی سطح تک پہنچ گئی۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 33 پیسے اضافے کے ساتھ 79.56 روپے فی لیٹر ہوگئی ، یہ 29 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 58 پیسے اضافے کے ساتھ ، یہ ریکارڈ 78.78.85 فی لیٹر فروخت ہوا۔ پٹرول کے مقابلے ڈیزل کی قیمت میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے دونوں کا قیمتوں میں فرق صرف 71 پیسے رہ گیا ہے۔
07 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 16 دنوں میں ، دہلی میں پٹرول 8.30



روپے یعنی 11.65 فیصد اور ڈیزل 9.46 روپے یعنی 13.63 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔
کولکاتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 32 ،32 پیسے اضافے سے 81.27 روپے اور 86.36 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 82.87 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
کولکاتہ میں ڈیزل 53 پیسے مہنگا ہوکر 74.14 روپے ، ممبئی میں 55 پیسے مہنگا ہوکر 77.24 روپے اور چنئی میں 50 پیسے مہنگا ہوکر 76.30 روپے فی لیٹر پر آگیا۔
ملک کے چار بڑے میٹروپولیٹن شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل رہی۔
شہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 79.56 (+0.33) ------- 78.85 (+0.58)
کولکتہ --------- 81.27 (+0.32) ------- 74.14 (+0.53)
ممبئی ------------- 86.36 (+0.32) ------- 77.24 (+0.55)
چنئی ------------ 82.87 (+0.29) ------- 76.30 (+0.50)

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.