the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 6 جولائی (ایجنسی) بجٹ میں حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر دو دو روپے ٹیکس بڑھانے سے ہفتہ کو ان کی قیمتیں تقریباً ڈھائی روپے بڑھ گئیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 2.45 روپے بڑھ کر 72.96 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا، اور یہ 8 مئی کے بعد قیمت کی سب سے اونچی سطح ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل كاررپوریشن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہاں ڈیزل بھی 2.36 روپے مہنگا ہوکر 66.69 روپے فی لیٹر ہو گیا جو چار مئی کے بعد سب سے اونچی قیمت ہے۔
حکومت نے پٹرول ڈیزل پر اسپیشل ایڈیشنل ایکسائز



ڈیوٹی ایک ایک روپے اور سڑک اور بنیادی انفرا سٹرکچر ذیلی ٹیکس ایک ایک روپے بڑھا ہے۔ اس سے ملک کے دیگر حصوں میں بھی دونوں ایندھنوں کے دام بڑھے ہیں۔
کولکتہ میں پٹرول دو روپے 40 پیسے مہنگا ہوکر 75.15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2.36 روپے بڑھ کر 68.59 روپے پر فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔
ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 2.42 روپے اور 2.57 روپے بڑھے۔ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 78.57 روپے اور چنئی میں 75.76 روپے رہی۔
ڈیزل کی قیمت ممبئی میں ڈھائی روپے بڑھ کر 69.90 روپے اور چنئی میں 2.52 روپے بڑھ کر 70.48 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.