the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 12 جون (یو این آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن اضافہ کیا،جس سے دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پٹرول 96 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 24 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 27 پیسے مہنگا ہو کر 96.12 روپے اور ڈیزل 23 پیسے مہنگا ہو کر 86.98 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
گزشتہ4 مئی سے اب تک 23 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ بقیہ 17 دنوں میں قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران دہلی میں پٹرول 5.72 روپے اور ڈیزل 6.25 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
ممبئی میں



پٹرول میں 26 پیسے اور ڈیزل میں 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پٹرول کی قیمت 102.30 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.39 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
چنئی میں پٹرول 24 پیسے مہنگا ہوکر 97.43 روپے اور ڈیزل 22 پیسے مہنگا ہو کر 91.64 روپے فی لیٹر خروخت ہو ا۔
کولکتہ میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے بڑھا ہے ۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 96.06 روپے اور ڈیزل 89.83 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لا گو ہو جاتی ہیں ۔
شہر —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 96.12 —————— 86.98
ممبئی ———— 102.30 —————— 94.39
چنئی ————— 97.43 -—————- 91.64
کولکتہ ———— 96.06 —————— 89.83

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.