: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) ملک میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اتوار کو مسلسل ساتویں دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 14 مہینے سے زائد کی سطح پر پر ٹکی رہی۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 69.59 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔یہ 12 جنوری 2019 کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے۔یہاں ڈیزل آٹھویں اور
ساتویں دن 62.29 روپے فی لیٹر فروخت ہوا جو گزشتہ سال 09 جنوری کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے۔
کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی مسلسل ساتویں دن دونوں ایندھنو ں کے دام مستحکم رہے۔کولکاتہ میں ایک لیٹر پٹرول 72.29 روپے میں، ممبئی میں 75.30 روپے اور چنئی میں 72.28 روپے میں فروخت ہورہاہے۔ایک لیٹر ڈیزل کولکاتہ میں 64.62 روپے، ممبئی میں 65.21 روپے اور چنئی میں 65.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔