the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 13 مارچ ( یواین آئی) بیرون ملک میں خام تیل کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 14 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک نے رواں سال فروری میں یومیہ کی بنیاد پر 6.5 ملین بیرل خام تیل کی پیداوار میں کمی کی اطلاع کے بعد لندن برینٹ خام تیل کی قیمت اب بھی 69 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہے۔
دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت فی الحال 91.17 روپےاور ڈیزل 81.47



روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں کم و بیش ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.