: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،5 مئی (یواین آئی) شراب کے بعد دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے قومی راجدھانی میں پٹرول 1.67 اور ڈیزل 7.10 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے دہلی حکومت نے دونوں ایندھن پرویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ ) میں خاصا اضافہ کیا ہے. پٹرول پر وی اے ٹی 27 سے بڈھاكر 30 فیصد کیا گیا ہے. ڈیزل پر اسے 16.76
فیصد سے 30 فیصد کیا گیا ہے۔
وی اے ٹی میں اضافہ کر کے دارالحکومت میں ڈیزل کے دام بڑھ کر 69.29 روپے اور پٹرول 71.26 روپے فی لیٹر ہو گئے۔
ایندھن کی بڑھی قیمتیں فوری طور پریعنی منگل سے لاگو ہو گئی ہیں۔
دہلی حکومت نے شراب پر بھی 70 فیصد کا ’اسپیشل کورونا وائرس فیس‘ لگا دی ہے. یہ حکم بھی آج سے لاگو ہو گیا ہے۔