: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، یکم دسمبر (یو این آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی دلی میں آج پٹرول 82.34 روپے اور ڈیزل 72.42 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا دونوں ایندھن میں گذشتہ پانچ دن سے تیزی جاری تھی اس سے قبل مسلسل پانچ دن تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 25
نومبر کو دونوں ایندھن کی قیمت مستحکم رہیں۔
گزشتہ 9 دنوں میں پٹرول 1.28 پیسے فی لیٹر مہنگا ہواہے، جبکہ ڈیزل میں 1.96 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی طرح رہیں۔