the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 5 جولائی (یو این آئی) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان منگل کے روز گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 45 ویں دن مستحکم رہیں۔
تیل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق، دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) اور مال ڈھلائی کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔
مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب



8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ 113.64 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 1.76 فیصد اضافے کے ساتھ 110.34 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-
میٹروشہر............پیٹرول............ڈیزل
........................ (روپے فی لیٹر)
دہلی.............96.72..89.62
ممبئی …………111.35…….97.28
کولکتہ ......106.03..92.76
چنئی………….102.63…….94.24

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.