: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 نومبر( یواین آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے دام پھر سے کم ہونے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کے دام جمعہ کو مسلسل 35ویں دن بھی مستحکم رہے گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی، جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 45 روز سے مستحکم ہے۔
پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7
سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپےاور ڈیزل 76.86 روپے، کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپےاور ڈیزل 73.99 روپے اور چنئی میں پٹرول 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 75.95 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔