: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 13 جنوری (یواین آئی) سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پانچ دن کے بعد بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 91 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی اور یہاں ریکارڈ قیمت سے محض 27 پیسے کم ہے ممبئی میں آج پٹرول 91.07 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے
، جو 4 اکتوبر 2018 کی ریکارڈ قیمت 91.34 روپےسے محض 27 پیسے کم ہے۔
تیل کمپنیوں نے 29 دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 06 اور 07 جنوری کو اضافہ کیا تھا اور اس کے بعد قیمتیں پانچ دن مستحکم رہیں ۔
6 اور 7 جنوری کو پٹرول 49 پیسے فی لیڑ جبکہ ڈیزل 51 پیسے مہنگا ہوا تھا۔