: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعہ کو مسلسل آٹھویں دن مستحکم رہیں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق راجدھانی دہلی میں پٹرول 90.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے اس سے قبل دونوں ایندھن کی قیمتیں میں مسلسل 15 دن مستحکم رہنے کے بعد تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ 15 اپریل کو ان میں کمی کی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں ایندھوں کی کی
قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں بھی پٹرول . ڈیزل کے دام مستحکم رہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔