: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 2 مارچ (یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی کی وجہ سے گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل تیسرے روز مستحکم رہیں قومی دارالحکومت دہلی میں فی الحال پٹرول 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے ہفتے کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی آئی ہے ۔ لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے ۔ اسی ہفتے اوپیک پلس کے ممالک کی میٹنگ ہونے والی ہے جس میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر بات چیت ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔