the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے باوجود گھریلو سطح پر ہفتہ کو مسلسل 72 ویں دن پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
4 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں تب کمی آئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلہ کے بعد دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے



سستا ہوا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
گزشتہ ہفتہ بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 86.06 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 84.27 ڈالر فی بیرل تھی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل…………..(روپے فی لیٹر)
دہلی.......95.41.......86.67
کولکتہ ........104.67.........89.79
ممبئی …………109.98………94.14
چنئی...................101.40.........91.43

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.