the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دو دن کے اضافے کے بعد جمعہ کے روز کوئی اضافہ نہیں کیا۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں بدھ اور جمعرات کے دوران دونوں ایندھن میں 50،50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ جمعرات کو ڈیزل 24 سے 26 پیسے اور پٹرول 22 سے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
بدھ کے روز پانچ دن قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
تجارتی شہر ممبئی میں، پٹرول کی قیمت ریکارڈ قیمت سے محض 2 پیسے کم 91.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ یہاں پیٹرول کی ریکارڈ قیمت 4 اکتوبر 2018 کو 91.34 روپے فی لیٹر



تھی۔
دہلی میں آج ڈیزل 84.70 روپے اور ڈیزل 74.88 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول کی قیمت 91.32 روپے اور ڈیزل کی قیمت 81.60 روپے فی لیٹر ہے۔
کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 86.15 روپے اور ڈیزل 78.47 روپے فی لیٹر ہے۔
چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 87.40 روپے اور 80.19 روپے فی لیٹر ہیں۔
اس سے قبل تیل کمپنیوں نے 29 دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 6 اور 7 جنوری کو اضافہ کیا تھا اور اس کے بعد پانچ دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کا اعلان کیا تھا۔
پٹرول ڈیزل
دہلی 84.70 74.88
ممبئی 91.32 81.60
چنئی 87.40 80.19
کولکاتہ 86.15 78.47

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.