: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 17 جنوری (ایجنسی)ڈیزل کی قیمت میں آج مسلسل آٹھویں دن اضافہ درج کیا گیا جبکہ گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں معمولی گراوٹ کے بعد آج پھر سےاضافہ ہوگیا۔
راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت جمعرات کو 14 پیسے بڑھ کر 70.47 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔ بدھ کو پٹرول کی قیمت میں مسلسل چھ دن بڑھنے کے بعد آٹھ پیسے کی کمی آئی تھی۔
ڈیزل کی قیمت میں مسلسل آٹھویں دن اضافہ درج کیا گیا اور اس کی قیمت اب 64.78 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیژل بالترتیب 76.11 اور 67.82 روپے فی لیٹر، کولکتہ میں قیمتیں بالترتیب 72.58 اور 66.55 روپے فی لیٹر رہیں۔چنئی میں پٹرول 15 پیسے بڑھ کر 73.15 روپے اور ڈیزل 20 پیسے کے اضافہ کے بعد 68.42 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ گزشتہ آٹھ دنوں میں دہلی میں ڈیزل 2.54 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔