: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 17 جنوری (یواین آئی) ملک میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن گراوٹ درج کی گئی اور پٹرول آج 14 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 16 پیسے تک کم ہوئی ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پیٹرول کی قیمت 14 پیسے اترکر 75.41 روپے فی لیٹر رہ گئی۔ یہ 03 جنوری کے بعد سب سے نیچے کی سطح ہے۔ ڈیزل بھی 15 پیسے سستا ہوکر ڈیڑھ ہفتے کی
نچلی سطح 68.77 روپے فی لیٹر پر آ گیا۔
کولکتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمت 14-14 پیسے کم ہوکر بالترتیب 78 روپے اور 81 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ چنئی میں اس کی قیمت 13 پیسے کم ہوئی اور یہ 78.36 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔
ڈیزل کولکتہ اور ممبئی میں 16-16 پیسے سستا ہوکر بالترتیب 71.13 روپے اور 72.11 روپے فی لیٹر رہ گیا۔چنئی میں یہ 15 پیسے کم ہوکر 72.68 روپے فی لیٹر پر آ گیا۔