حیدرآباد: شہر میں پیاز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ جو پیاز جولائی تک تقریباً 20 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی، اب اس کی قیمت بڑھ کر 60 سے 70 روپے فی کلو تک پہنچ
گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے، جبکہ شادیوں اور تہواروں کے سیزن میں زیادہ مانگ کے باعث ہوٹل، ریسٹورنٹ اور کیٹرنگ کاروبار بھی اضافی بوجھ کا سامنا کر رہے ہیں۔