نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) مارچ 2025 تک ملک میں فون رکھنے والوں کی کل تعداد 120 کروڑ تھی، جس میں وائر لیس فون رکھنے والوں کی تعداد 116.37 کروڑ اور وائر لائن رکھنے والوں کی تعداد 3.70 کروڑ تھی۔
آج یہاں ٹیلی کام ریگولیٹری
اتھارٹی آف انڈیا ( ٹی آراے آئی) کے ذریعہ جاری کردہ ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 میں وائر لیس براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 90.27 کروڑ تھی اور وائرلائن براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 4.13 کروڑ تھی۔
براڈ بینڈ رکھنے والوں کی کل تعداد 94.41 کروڑ تھی۔