: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/1 اپریل(ایجنسی) طیارہ ایندھن (اے ٹی ایف) کی قیمت میں پیر کو ایک فیصدی اضافہ ہوا، گلوبل سطح پر قیمتوں میں اضافے کے بعد لگاتار دوسرے مہینے طیارہ ایندھن مہنگا ہوا ہے، دہلی میں اے ٹی ایف کی کی قیمت میں 1.07 فی صد یا 677.1 روپے فی کلولیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت بڑھ کر 63،472.22 روپے فی کلو لیٹر ہوگیے ہیں.
اسی کے
ساتھ ہی بنا سبسیڈی والے 14.2 کلو گرام ایل پی جی کے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ ہوکر 706.50 فی سلنڈر تک پہنچ گیا ہے. یہ ایک ماہ کے فرق پر ایل پی جی کی شرح میں دوسرا اضافہ ہے.1 مارچ کو اس میں 42.5 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا تھا، مانا جارہا ہے کہ اے ٹی ایف قیمتوں میں اضافہ سے پہلے سے نقدی بحران جھیل رہے طیارہ کمپنیوں کی پریشانی اور بڑھے گی.