: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/2مئی (ایجنسی) پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان عام آدمی کے لیے راحت کی خبر ہے، رسوئی گیس کی قیمتوں میں لگاتار کٹوتی ہورہی ہے، تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کی ہے، انڈین آئیل کی طرف سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق مئی کے لیے سبسیڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیت میں ہلکی کٹوتی ہوئی ہے، لیکن
بنا سبسیڈی والے سلنڈر اور 19 کلو والے کمرشل سلنڈر پر تھوڑی زیادہ راحت ملی ہے.
انڈین آئیل کی ویب سائٹ کے مطابق آج سے دہلی میں بنا سبسیڈی والے سلنڈر کی قیمت 650.50، کولکتہ 674 روپے، ممبئی میں 623 روپے اور چنئی میں 663 روپے ہے. دہلی میں اس کی قیمت 3 روپے کی کمی کی گئی ہے. اسی وقت، کولکتہ اور ممبئی میں 2-2 روپے اور چنئی میں 50 پیسے کم کیے گئے ہیں.