the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 مارچ ( یواین آئی) حکومت نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران 21 دنوں تک اشیائے ضروری کی کوئی قلت نہیں ہوگی لہذا دہشت زدہ ہو کر سامان خرید نے کی دوڑ سے گریز کرنا چاہئے۔اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بد ھ کے روز ہوئی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت تین ماہ کا راشن ایڈوانس میں دے گی ۔ ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو راشن ملے گا اور کسی ضروری سامان کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران 21 دنوں تک ملک بھر میں کہیں بھی اشیا ئے ضروری کی



دکانیں بند نہیں ہوں گی ۔ لوگ دہشت زدہ ہو کر کی خریداری نہ کریں، نہیں تو اس سے ذخیرہ اندوزی اور کالابازاری کوفروغ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروری کی تمام دکانیں ہر دن کھلیں گی چاہے، دودھ، پھل سبزی ہو، انڈے-گوشت ہو یا پھر دیگر ضروری سامان ہو ۔ تمام چیزیں ویسے ہی دستیاب ہوں گی، جیسے حسب سابق دستیاب ہوتی ہے ۔ انہوں نے گجرات کے ایک شہر اور پڈوچیری کی ایک دکان کی تصویر دکھا کر کہا کہ لوگ بیدار ہوں ۔ دکان میں خریداری کرتے وقت بھی مناسب فاصلے بنا کر رکھیں ۔ اس سے وہ سامان بھی لے پائیں گے اور انفیکشن سے بھی بچے رہیں گے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.