: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 8 جولائی (یو این آئی) حکومت نے آج واضح کیا کہ ملک میں ہندوستانی قومی پرچم کی فروخت پر جی ایس ٹی نہیں لگتی ہے اور اسے اس سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں آج ایک دفتری سرکلر کے ذریعے یہ وضاحت جاری کرتے ہوئے، وزارت خزانہ کے محکمہ محصولات نے کہا کہ
فلیگ کوڈ 2002 کے تحت فروخت ہونے والا ہندوستانی قومی پرچم جی ایس ٹی سے مستثنیٰ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ثقافت کی وزارت کے سکریٹری گووند موہن نے 20 مئی کو 'ہر گھر ترنگا' مہم کے پیش نظر قومی پرچم پر جی ایس ٹی کے بارے میں حکومت کو ایک خط بھیجا تھا، جس کے جواب میں یہ وضاحت جاری کی گئی ہے۔