چنٹی ، 2 ستمبر (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے کہا ہے کہ اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام میں اگلی نسل کی اصلاحات کا منصوبہ بند آغاز ہونے جارہا ہے ، جس سے خاص طور پر چھوٹے کاروباروں کے لیے کاروبار چلانا اور ٹیکس کی تعمیل آسان ہو جائے گی۔
وزیر خزانہ نے یہاں منگل کے
روز کہا کہ اگلی نسل کی اصلاحات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی پہلے ہی ایک ورکنگ گروپ کے قیام کا اعلان کر چکے ہیں اور اسی ہفتے ہونے والی جی ایس ٹی کو نسل کی میٹنگ سے اس بالواسطہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
وہ سٹی یونین بینک کے 120 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔