: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) معروف امریکی میگزین ٹائم نے اپنی پہلی ٹائم 100 فلین تھر وپی 2025ء کی فہرست جاری کی ہے، جس میں 100 عالمی شخصیات کی درجہ بندی کی گئی ہے جو فلاحی اور سماجی خدمات کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں اس باوقار فہرست میں مکیش اور نیتا امبانی کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں جو کہ ہندوستان کے
لیے فخر کی بات ہے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئر پرسن نیتا امبانی نے نہ صرف ملک کے سب سے بڑے عطیہ دہندگان میں اپنا نام درج کرایا ہے بلکہ سال 2024 میں 407 کروڑ روپے (تقریباً 48 ملین ڈالر) کا عطیہ دے کر عالمی سطح پر اپنی انسان دوست سوچ کا نشان بھی بنایا ہے۔