: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 8 اگست (یو این آئی) دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک مکیش امبانی نے مسلسل پانچویں سال کمپنی سے کوئی تنخواہ نہیں لی انہوں نے مالی سال 2020-21 سے کوئی تنخواہ نہیں لی ہے در حقیقت کو رونا کی وبا کے بعد پیدا ہونے والے سنگین حالات کے پیش نظر مکیش امبانی نے رضا کارانہ طور پر اپنی پوری تنخواہ بشمول تمام قسم کے الاؤنس، ریٹائر منٹ کے فوائد اور کسی بھی قسم کے
کمیشن کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا تھا کو رونا سے قبل مالی سال 2008-09 س 2019-20 کے مابین مکیش امبانی نے اپنا سالانہ معاوضہ 15 کروڑ روپے تک محدود رکھا تھا۔ اس کیوجہ انتظامی سطح پر انڈسٹری اور کمپنی کے لیے ذاتی مثال قائم کرنی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کو وڈ 19 و بائی بیماری نے ملک کے سماجی، اقتصادی اور صنعتی حالات پر بہت برا اثر ڈالا ہے۔ یہ انکشاف ریلائنس کی سالانہ رپورٹ میں ہوا ہے۔