ایم پی،2 جولائی(ذرائع) مدھیہ پردیش پولیس نے بی ایس این ایل کے سست نیٹ ورک کی پریشانی کے سبب بڑا فیصلہ لیا ہے، تقریبا 80000 سی یو جی (کلوز یوزر گروپ) سم کارڈ اب ایئرٹیل نیٹ ورک میں پورٹ کیے جائیں گے، تاکہ پولیس کو تیز اور بھروسہ مند کنیکٹیویٹی مل سکے۔ یہ سن کر یقیناً حیرت ہوتی ہے، کیونکہ ریاستی حکومت کے تحت کام کرنے والا آپریٹر بی ایس این ایل پچھلے کچھ مہینوں سے تیزی سے اپنے 4جی نیٹ ورک پر کام کررہا ہے، کمپنی نے
حالیہ مہینوں میں بڑی تعداد میں پین انڈیا نئے ٹاورس لگائے ہیں۔
آج تک کے مطابق، ایم پی پولیس نے طویل عرصے سے بی ایس این ایل سموں کا استعمال کیا تھا، جس میں 2009 میں تقریباً 9،410 سمیں خریدی گئی تھیں، جو کہ 2014 تک بڑھ کر 70،000 سے زیادہ ہوگئیں۔ ان کا مقصد ایک ہی نمبر کے ساتھ پولیس اسٹیشن یا چوکی پر کام کرنے والے پولیس والوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا تھا۔ لیکن اب تکنیکی ضروریات کی بڑھتی ہوئی مانگ نے محکمہ پولیس کو ایک بڑا فیصلہ لینے پر مجبور کر دیا ہے۔