: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،30مارچ(یواین آئی)کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے درمیان لوگوں کودہلی این سی آر میں گھر بیٹھے ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے مقصد سے کمپنی مدر ڈیری نے اہم ای کامرس کمپنیوں سےآگے انے اور مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
مدر ڈیری نے اہم ای کامرس کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ دہلی -این سی آر میں دودھ کی مناسب فراہمی برقرار رکھنے کےلئے ہمیں مل کر
’ایک ٹیم‘کے طورپر کام کرنا چاہئے۔کمپنی کے ترجمان نے کہا ،’’ہماری ٹیم پہلے سے ہی مختلف مقامات پر ایک ساتھ کام کررہی ہے،حالانکہ موجودہ حالات اور وقت کی ضرورت کے تحت،ہم ای کامرس کی اہم کمپنیوں کے ساتھ اپنے تعاون کومزید مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ہم ایک مثبت جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے اور ضرورت مند طبقوں تک پہنچنے کا ایک مشترکہ مقصد ای کامرس کمپنیوں کے ساتھ رکھتے ہیں۔‘‘