: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 30 دسمبر (یواین آئی) مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے کے دوران ٹیلی کام ٹاوروں میں توڑ پھوڑ سے کنکٹی وٹی خدمات بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے تقریبا 1.5 کروڑ صارفین متاثر ہوئے ہیں ، اور کورونا بحران میں گھر سے پڑھائی کررہے اسٹوڈنٹس اور ’ورک ٹو ہوم‘ پروفیشنلز سب سے زیادہ پریشان ہیں۔
آج کسانوں کے مظاہرے کا 35 واں دن ہے، جبکہ آج حکومت کے ساتھ مذاکرات
کا ساتواں دور ہونا ہے۔ ان سب کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی یہ احتجاج مزید مشتعل ہوتاجارہاہے ۔ پہلے ریل اور سڑکوں کو روکا جارہا تھا ، لیکن اب آہستہ آہستہ توڑ پھوڑ کے واقعات میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے مطابق ، پنجاب میں تین اعشاریہ نو کروڑ موبائل صارفین ہیں۔ ان میں سے ، ریلائنس جیو کے مطابق اس کے تقریبا 1.5 ڈیڑھ کروڑ صارفین ہیں۔