واشنگٹن ، 14 مئی (یو این آئی) معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے تقریباً 6 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے مائیکروسافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے کام کو آسان بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت
جیسی نئی ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کرنا چاہتی ہے اور اس فیصلے کا مقصد کمپنی کو تیزی سے بدلتی ہوئی مارکیٹ کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم مارکیٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کمپنی میں ضروری انتظامی تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں۔