the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22جون (یو این آئی) وزیرزراعت نریندر سنگھ تومر اور فجی کے زراعت، آبی گزرگاہ اور ماحولیات کے وزیر ڈاکٹر مہندر ریڈی کے مابین زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے لئے منگل کو ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے اس موقع پر مسٹر تومر نے کہاکہ وسودیو کٹمبکم کے جذبہ سے ہندستان دنیا کی ہمیشہ مدد کرتا رہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے کو رونا وبا کے دور میں اسی جذبہ سے تمام ممالک کو مدد پہنچائی ہے۔ مسٹر تومر نے کہاکہ وزیراعظم نے شروع سے زراعت اور گاووں کی ترقی پر فوکس کیا ہے۔ دیہی اور زراعت شعبہ خوشحال



ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا اور ایسا ہونے پر دنیا کی مدد کرنے کا اپنا کردار ہم مزید اچھی طرح سے ادا کرسکیں گے۔ اسی سمت میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی زراعتی انفراسٹرکچر فنڈ، دس ہزار کسان پیداوار گروپ (ایف پی او) کی اسکیم جیسے کئی اقدامات ملک میں کئے گئے ہیں۔ وبا کے دور میں بھی کسانوں کو دو لاکھ روپے کے قرض دیئے گئے ہیں اور زاعت کے شعبہ نے اپنی مسابقت ثابت کی ہے پہلے سے زیادہ پیداوار ہوئی ہے۔
مسٹر تومر نے کہاکہ ہندستان اور فجی کے مابین خوشگوار اور دوستانہ تعلقات باہمی احترام، تعاون اور مضبوط ثقاتی اور عوامی تعلقات پر مبنی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.