ممبئی ، 12 جون (یو این آئی) اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے عالمی منڈی میں گراوٹ سے حوصلہ شکن سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر بھاری فروخت کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ افرا تفری کا شکار رہی بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس، 823.16
پوائنٹس یا 1.00 فیصد گر کر 81,691.98 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفسی 253.20 پوائنٹس یا 1.01 فیصد گر کر 24888.20 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.52 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 45,827.04 پوائنٹس پر بند ہوا اور اسمال کیپ 1.38 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 53,531.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔