: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 16 اگست (یو این آئی) امریکہ کے مضبوط اقتصادی اعداد و شمار سے دنیا کی سب سے طاقتور معیشت کے کساد بازاری کی زد میں آنے کا خدشہ ختم ہونے سے عالمی منڈی کے نومبر 2023 کے بعد اپنے بہترین ہفتہ کی طرف بڑھنے سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج شیئر مارکٹ نے ڈیڑھ فیصد سے زیادہ
کی چھلانگ لگائی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 1330.96 پوائنٹس یعنی 1.68 فیصد بڑھ کر 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے ایک ہفتے کے بعد 80,436.84 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفسی 397.40 پوائنٹس یعنی 1.65 فیصد چھلانگ لگا کر 24,541.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔