: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 28 مئی (یو این آئی) گرتے ہوئے ایشیائی بازار کے دباؤ کے درمیان مقامی سطح پر بلند قیمتوں پر ہمہ گیر منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن بھی گر کر بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس
سینسیکس 220.05 پوائنٹس گر کر 75,170.45 پر آگیا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی 44.30 پوائنٹس گر کر 22,888.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.63 فیصد گر کر 43,515.72 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.09 فیصد گر کر 47,433.23 پوائنٹس پر آگیا-