ممبئی ، 20 مئی (یو این آئی) عالمی بازار میں تیزی کے باوجود مقامی سطح پر زیادہ منافع وصولی کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں افرا تفری کا ماحول رہا۔
شیئر ز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 872.98 پوائنٹس یا 1.06 فیصد گر کر 82 ہزار پوائنٹس کے 30 نفسیاتی نشان
سے نیچے 81,186.44 پوائنٹس پر تین تجارتی سیشنوں کے ! کے بعد بند ہوا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج ) (این ایس ای) نفٹی 261.515 فیصد یا 261.515 پوائنٹ کے گراوٹ کے بعد 24683.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 1.65 فیصد گر کر 44,385.27 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.96 فیصد کمزور ہو کر 50,938.03 پوائنٹس پر آگیا۔