ممبئی ، 22 جولائی (یو این آئی) عالمی شیئر بازاروں کے ملے جلے رجحانات کے درمیان ، منگل کے روز گھر یلو اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی فائدہ کے بعد اہم انڈیکس میں گراوٹ درج ہوئی۔
بی ایس ای کا سین سیکس 13.53 پوائنٹس گھٹ کر 82,186.81 پوائنٹس پر
اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 29.80 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 25,060.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گذشته کار و باری دن کی تیزی کو جاری رکھتے ہوئے، سینسیکس آج 327.09 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82,527.43 پوائنٹس پر کھلا اور 82,538.17 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔