ممبئی ، 02 ستمبر (یو این آئی) بینکنگ اور فارما کمپنیوں میں فروخت کے دباؤ کی وجہ سے منگل کے روز اہم اشاریوں میں گراوٹ دیکھی گئی، تاہم درمیانے اور چھوٹے درجے کی کمپنیوں کے اشاریے سبز رنگ
میں بند ہوئے۔
صبح اچھی شروعات کے ساتھ کھلنے اور 400 پوائنٹس سے زائد اضافے کے باوجود دو پہر کے بعد بڑی کمپنیوں میں فروخت کے باعث سینسیکس 206.61 پوائنٹس (0.26 فیصد ) گراوٹ کے بعد 80,157.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔